Urdu News and Media Website

زرافہ گاڑی کے ٹائر میں گردن پھنسا بیٹھا

زرافہ گاڑی کے ٹائر میں گردن پھنسا بیٹھا،واقعہ کینیا میں پیش آیا

ممباسا کے ہلز پارک میں گردن میں ٹائر پھنسائے زرافہ نظر آیا تو

اس شریف جانور کو اذیت سے نجات دلانے کےلیے وائلڈ لائف ٹرسٹ کی ٹیم میدان میں آئی۔

زرافہ کو بے ہوش کرکے گردن سےگاڑی کا ٹائر نکال دیا گیا۔

زرافے کی گردن میں ٹائر طویل عرصے سے پھنسا ہوا تھا جس کی وجہ سے گہرے زخم بن گئے۔

وائلڈ لائف کی ٹیم نے ٹائرنکال کے زخم پر جراثیم کش ادویات لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے نایاب سفید رنگ کے زرافوں کا بھی شکار ہو گیا

زخموں پر سبز مٹی بھی لگائی گئی جو قدرتی مادہ ہے اور زخموں سے شفایابی میں معاون ہے۔

زرافے کی گردن سے ٹائر نکالنے کےلیے وائلڈ لائف کی ٹیموں نے انتہائی احتیاط سے کام لیا۔

زرافے زیادہ دیر تک بےہوش نہیں رہ سکتے۔اور گردن لمبی ہونےکے باعث زخمی ہونے کا خدشہ بھی ہوتاہے۔

زخم ٹھیک کرنے کے دوران ہی اچانک زرافہ ہوش میں آگیا۔

جس پر وائلڈ لائف ٹیم نے رسیوں کی مددسے زرافے کوقابو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قدیم دورکےانسان گوشت خور تھےیا ویجیٹیرین؟معمہ حل ہوگیا

وائلڈ لائف ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرروب برانڈفورڈ نے کہاکہ لگتا ہےس ٹائر کو کوڑے دان کے طور پر ضائع کردیا گیا تھا

اور اسے پھندے کے طور پر استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میک اپ سامان کی جگہ کلاشنکوف ،استرے اوربلیڈ۔دنیا کی خطرناک ترین خواتین

انہوں نے کہا کہ چونکہ زرافےکےزخم ایسے ہیں جو جلد ٹھیک ہوجائیں گے اس لیے نگرانی ضروری نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ گردن ٹائر میں پھنسی ہونے کی وجہ سے زرافے کوتکلیف کا سامنا تھا،ٹائر نکالے جانے سے یقینا راحت ملی ہوگی۔
کینیا(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.