Urdu News and Media Website

معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کرونا کا شکارہوگئے

آسکر ایوارڈیافتہ معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی بیوی ریٹا ولسن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس انہوں نے خود سوشل میڈیا پر بتایا ہے۔

 63 سالہ اداکار ٹام ہینکس نےسماجی روبطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر

 اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہان دونوں نے آسٹریلوی ریاست 

کوئنز لینڈ میں سردی کی علامات سامنے آنے 

کے بعد اپنا اور اپنی اہلیہ کاطبی ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔

 جس کے بعد یہ دونوں اب تنہائی میں وقت گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کرونا وائرس ہے یا نہیں؟ وزیرصحت پنجاب نے واضح کر دیا

انہوں نے اپنے مداحوں کوبتایا کہ وہ اپنے علاج کے بارےان کو

آگاہ کرتے رہیں گے آپ بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اپنا خیال رکھیں۔

 

ٹام ہینکس کی اس پوسٹ پر امریکی کامیڈین اور ایکٹر مارلن ویانز نے

 مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے لکھا’’ٹام تم ہمیشہ آگے رہتے ہو۔ پہلا ایمی فاتح،

 پہلا آسکر فاتح اور  پہلا ہالی ووڈ کرونا وائرس۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے بعد ایک اور خطرناک وائرس نے تباہی مچا دی

یاد رہے کہ اس سے قبل ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی ایکشن تھرلر فلم مشن

’ امپاسبل سیریز‘ کی ساتویں فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ کی شوٹنگ بھی 

کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں منسوخ کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا خوف ، چرچ کے پادری نے سیکڑوں افراد کو مشکل میں ڈال دیا

دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس

 کے مرض کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔

کوئنز لینڈ(شوبز ڈیسک)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.