Urdu News and Media Website

میک اپ سامان کی جگہ کلاشنکوف ،استرے اوربلیڈ۔دنیا کی خطرناک ترین خواتین

خواتین کے کمروں اور الماریوں میں عام طور پر میک اپ کا سامان ہی نظر آتا ہے۔

دنیا میں خواتین کو میک اپ کی دلدادہ سمجھاجاتاہے۔

غریب ہویاامیر،ہرعورت اپنی حیثیت اور گنجائش کے مطابق

میک اپ کے سامان کاذخیرہ ضرورجمع کرتی ہے۔

مگر دنیامیں ایک ایسا قبیلہ بھی ہے ۔

جہاں صنف نازک اپنے پاس میک اپ کے سامان کی بجائے  کلاشنکوف  ،استرا،بلیڈاور ہونٹوں میں رکھنے کےلیے پلیٹیں اپنے پاس رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے ہونٹ ہیں یا پلیٹیں ۔انوکھا قبیلہ منظرعام پرآگیا

ایتھوپیا کے دوردراز علاقے میں دریائے اومو کے قریب رہائش پذیر مرسی قبیلہ کے رسم ورواج اور رہن سہن سب سے الگ ہے۔

مرسی قبیلہ دنیا کے ایک خوفناک قبیلے کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

مرسی قبیلے کے لوگ جنگجو اور بدلہ چکانے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔

خواتین اے کے47کلاشنکوف چلانے کی ماہر ہیں۔

مرسی قبیلے کی خواتین اکثر گلے میں کلاشنکوف لٹکائے نظر آتی ہیں

خواتین بہادری اورقتل کرنے کی حیثیت سے بھی جانی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 4ہزار700سال قدیم مصر کے پہلے اہرام کے اہم رازوں سے پردہ اٹھ گیا

مرسی قبیلے کے مرداورخواتین اپنے جسم پر داغ لگانے کی مشق کرتے ہیں۔جسم پر ہرداغ کسی ہلاک جانور یا دشمن کی علامت ہے۔

دریائے اومو پر آباد مرسی قبیلہ سب سے زیادہ جنگجو ہے۔دوپہر کے وقت لوگوں کو قبیلے کے اراکین سے دوررہنے کی تاکید کی جاتی ہے

کیوں کہ زیادہ تر لوگ نشے کی حالت میں ہوتے ہیں ۔

ہاتھوں میں کلاشنکوف پکڑے ہوتے ہیں اور گولیاں برسانے میں ذرا سا بھی تردد نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: قدیم دورکےانسان گوشت خور تھےیا ویجیٹیرین؟معمہ حل ہوگیا

مرسی قبیلے کی خواتین نچلے ہونٹ میں بڑی بڑی پلیٹیں رکھتی ہیں جو ان کے رسم ورواج کا اہم حصہ ہے۔

مرسی قبیلے کی ہونٹوں میں پلیٹ رکھنے والی خواتین افریقہ کی آخری کمیونٹی کے طورپر جانی جاتی ہیں۔

ایک نوعمر لڑکی روایتی طور پر 15 سال کی عمر میں نچلے ہونٹ میں سوراخ کرتی ہے۔

کٹ کو لکڑی کے ٹکڑے سے باندھ دیا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں: 46ہزار سال قدیم پرندہ دریافت۔سائنسدان حیران رہ گئے

اور ایک بار جب یہ ابتدائی سوراخ ٹھیک ہو جاتا ہے تو

لڑکی اپنے ہونٹوں کو مٹی یا لکڑی کی  ڈسک سے کھینچنا شروع کردیتی ہے۔

مرسی خواتین اکثر اپنے ہونٹ کےلیے پلیٹوں میں اپنے اپنے نمونے اور ڈیزائن تیار کرتی ہیں جو سائز میں مختلف ہوسکتی ہیں۔

یہ بی پڑھیں:ہزاروں سال قدیم باشندےکفن کیسے تیارکرتےتھے،حیران کن انکشافات

مرسی قبیلے کے رکن کی تصویر بنانا بھی ایک  مشکل مرحلہ ہے اور اکثر یہ مہنگا پڑتا ہے۔

اگر آپ اپنا کیمرا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ، وہ ہر شاٹ کے لئے رقم طلب کرتے ہیں 

اور پھر زور دیتے ہیں کہ آپ فوٹو بناتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روم کےبانی بادشاہ رومولس کامقبرہ2600سال بعد کھول دیا گیا

ایتھوپیا(ویب ڈیسک)

کلاشنکوف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.