فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانی فلم بینوں کیلئے انتظارکی گھڑیاں ختم ہونے کو،فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔

فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی تھی۔فلمی شائقین کی جانب سے ٹریلر کو خوب پذیرائی ملی تھی۔
اور اس فلم کے مداحوں کو اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار تھا۔
مگریہ فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی عدالتی حکم پر ریلیز کیلئے روک دی گئی تھی۔
کیونکہ اس سے قبل 1979میں بننے والی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کے پرڈیوسر نے
فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کی تقدیر کا فیصلہ ہوگیا

جس پر عدالت نے فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی تھی۔
تاہم بعد میں پہلی ’’مولا جٹ‘‘ کے پروڈیوسر نے مقدمہ واپس لے لیا ۔
اور اب اس مقدمے کے واپس لینے کے بعد فلم کی ریلیز ممکن ہو سکی۔
اور اب اس کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں:بالی ووڈ اداکارہ

فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ـشائقین فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قابل اعتراض ویڈیوز۔رابی پیرزادہ نے کارروائی کیوں نہیں کی

فلم کے مرکزی کرداروں میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید جیسے بڑے نام شامل ہیں ۔
ان کے علاوہ فارس شفیع ، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔
جبکہ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: فواد اور ماہرہ کی پہلی بار ایک ساتھ سیلفی

واضح رہے کہ ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ بجٹ کے لحاظ سے
پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ہے ۔

لاہور(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.