Urdu News and Media Website

عمر اکمل پر بڑا الزام ، پی ایس ایل سے چھٹی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کرکٹر عمر اکمل کو معطل کردیا۔کھلاڑی عمر اکمل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے

 تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔

ضرور پڑھیں: کدھرہےچربی؟۔۔عمراکمل کاانوکھااحتجاج

جس کے بعد عمراکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات

 مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

ضرور پڑھیں: کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں لانے والے 3عظیم کھلاڑی

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمراکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

 کی جانب سے پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکتے

 اس لیے تحقیقات کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو

 پی ایس ایل2020 کے لیے عمراکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کی اجازت ہو گی۔

ضرور پڑھیں: فروری یاد ہے نا؟۔۔۔پاک فضائیہ کا بھارت کو ایک اور بڑا سرپرائز

یاد رہے کہ پی ایس ایل 2020کا آغاز آج سے کراچی میں ہو رہا ہے۔

ضرور پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کیلئے پی سی بی کا اعلان ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبرآگئی

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ 

کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے کھیلا جائے ہو گا۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.