کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں لانے والے 3عظیم کھلاڑی

 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق نے ایسے 3کھلاڑیوں کا ذکر کیا ہے

جنہوں نے کر کٹ کے کھیل کو بدل کررکھ دیا ہے
پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق نے تجربے اور مشاہدے کے تحت دنیائے کرکٹ کے 3 ایسے کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا ہے

کہ جنہوں نے کرکٹ کھیل کو بدلہ ہے ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کر کٹ کی تا ریخ میں 3ایسے کھلاڑی آئے ہیں

جنہوں نے کرکٹ کھیل کو تبدیل کیا اور نیا اسٹائل دیا۔

فروری یاد ہے نا؟۔۔۔پاک فضائیہ کا بھارت کو ایک اور بڑا سرپرائز

انضمام الحق کی نظر میں سب سے پہلےکھلاڑی ویسٹ انڈیز کےسر ویوین رچرڈتھے

جس نے فاسٹ بولرز کو پہلی بارفرنٹ فٹ پر کھیلنا سکھایا۔

جبکہ سری لنکا کے جے سوریادوسرے کھلاڑی تھے جس نے پہلے15 اوورز میں فاسٹ بولرز کی دھلائی شروع کی۔

اس سے پہلے ایسے کھلاڑی کو ٹلا کہا جاتا تھا جس کوبلے باز ہی تصور نہیں کیا جاتا تھا۔

سیاستدان بھی پی ایس ایل کے سحر میں مبتلا
انضمام الحق نے تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کےسابق کپتان اور سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کا نا م لیا

جس نے کرکٹ کو تیسری باربدل دیا ہے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کر کٹ کو تیز کرنے کا کریڈٹ اے بی ڈویلیئرز کو دونگا

جس نے پیڈل سوئپ اور ریورس سوئپ مارنا شروع کیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو کرکٹ میں مشعل راہ بنانا ہے تو وہ ڈی ویلیئرز کو بنائیں۔

لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.