وزیراعظم کا اصرار ۔مشیر خزانہ کا انکار

وزیراعظم عمران خان نے بڑے اقدامات کیلئے کمر کس لی ،مشیر خزانہ اور وزیراعظم کے فیصلے ایک پیج پر نہ آسکے،وزیراعظم نے مشیر خزانہ کی مخالفت کے باوجود اہم فیصلہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حالیہ چلینجز سے نمٹنے کیلئے کمر کس لی ہے اور ان چلینجز کے خاتمے کیلئے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر خزانہ اور وزیراعظم کے فیصلےایک دوسرے کے سامنے آگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کی مخالفت کے باوجود ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
اور ساتھ ہی مشیر خزانہ کے کہنے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ کیلئے
رقم جاری نہ کرنے کا فیصلہ بھی منسوخ کر دیا۔

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے بڑی پیش گوئی کر دی

ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کیلئے 42ملین روپے جاری ہوں گے۔
جس کے بعد وزارت اطلاعات میں 27افراد پرمشتمل ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل میڈیا ونگ سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں کی تشہیراور اپوزیشن وعوامی تنقید کا توڑ پیش کریگا۔

ضرور پڑھیں: عالمی سوشل میڈیا کمپنیوں کے پاس صرف 3 ماہ

وزیراعظم نےکھاد سستی نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان گیس سرچارج ختم ہونے کے باوجود
کھاد بوری چار سو روپے سستی نہ کرنے پر وزارت صنعت اور نجی کمپنی پر برہم ہوئے ۔

وزیراعظم نے واضح کیاکہ اگر کمپنی نے کھاد کی بوری کی قیمت میں مطلوبہ کمی نہ کی تو
سبسڈائزڈ ریٹ پر گیس کی فراہمی بند کردی جائیگی۔

ضرور پڑھیں:  عوام کیلئے ریلیف پیکج ،،، وزراء کا حیران کن موقف

وزیراعظم نےزراعت سے متعلق غلط اعدادوشمار پیش کرنے پرکلاس لے لی ۔

عمران خان نے کاشتکاروں کو ریلیف کیلئے کپاس سے متعلق پالیسی ایک ہفتے میں تیارکرنے کی ہدایت کردی ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے یہ پہلی پالیسی ہوگی جو
کپاس کی پیداوار بڑھانے اورکسانوں کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے نافذ کی جائیگی۔
اسلام آباد (نیوز نامہ)

 

ضرور پڑھیں: روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.