چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری

چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئےخوشی کی خبر آگئی،پاکستانی سفارتخانے سے 2 ٹاسک فورس کے افسران کو ووہان شہر جانے کی اجازت مل گئی۔

چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے چین نے پاکستان کی درخواست پر دارالحکومت بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کو ووہان شہر جانے کی اجازت دے دی۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق چین کے شہر ووہان میں پھنسے وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلبا سے رابطے کے لیے
چینی حکومت نے حکومت پاکستان کی درخواست پر سفارت خانے سے دو افسران کو
ووہان جانے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ طلبہ سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کر سکیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ
ٹاسک فورس کے دونوں افسران کو مستقل طور پر ووہان بھیجا گیا ہے
تاکہ وہ وہاں رہ کر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

دونوں افسران ووہان کے حالات بہتر ہونے کے بعد واپس لوٹ آئیں گے۔

ضرور پڑھیں: کرونا وائرس کیاہے؟کہاں سے آیا اور کیسے پھیلا؟

یادرہے کہ گزشتہ ہفتے وزارت خارجہ نے چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے متاثرہ پاکستانی طلبہ سے والدین کو رابطہ کرنے کے لیے ہاٹ لائن کی سہولت بھی فراہم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس نے کرونا سے ایک کروڑہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے ،
ہلاکتوں کی تعداد 1800سے تجاوز کر چکی ہے۔
ملک میںکرونا وائرس کے مزید 1886 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے
نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک)

 

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کی طالبہ کا کارنامہ ، نابینا افراد کی بڑی مشکل حل کر دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.