اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ماہرہ خان کے شکرگزار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی دورہ پاکستان پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کی ، اور اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ان دنوں اپنے 4روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں،اپنے دورے کے دوران ان کی پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے اس دوران عالمی شہر ت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہر ہ خان سے بھی ملاقات کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انتونیوگوتریس نے ماہرہ خان کا مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا۔

یہ بھی پرھیں:

اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی

جس میں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوئے۔ اس موقع پرمہاجرین کی سفیربرائے خیرسگالی ماہرہ خان سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔

یہ بھی پرھیں:

کلبھوشن پر بننے والی پاکستانی فلم

انتونیوگوتریس نے کہا کہ میں ماہرہ خان سمیت پاکستان کو غیر معمولی تعاون پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)

یہ بھی پرھیں:

خیبرپختونخوا سے لاہور آنے والے ہوشیار خبردار

تبصرے بند ہیں.