جمائما نے عمران خان کا فلمی پوسٹر جاری کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے وزیراعظم عمران خان کا فلمی پوسٹر ٹویٹ کر دیا۔فلمی پوسٹر کے پس منظر میں بشریٰ بی بی کو جادوگرنی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کا فلمی پوسٹر شیئر کر دیا۔

اس فلمی پوسٹر کے پس منظر میں وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائماخان اور وزیراعظم کی تیسری بیوی بشریٰ بی بی کو دکھایا گیا ہے۔

پوسٹر میں بشریٰ بی بی کے ہاتھوں کے پاس کرسٹل بال دکھائی گئی ہے،

جس پر لکھا ہوا ہے کہ ’تو نے کیسا جادو کیا‘؟ 

اورساتھ ہی وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائماخان کی تصویر ہے۔

 

 جمائما خان نے اپنے ٹوئٹ میں اردو کیپشن کا انگریزی ترجمہ کر کے مزاحیہ ایموجیزبنا دیے، 

لکھا کسے لالی ووڈ کا پوسٹر پسند نہیں؟

وزیراعظم عمران خان کے فلمی انداز کے پوسٹر پر

 جمائما گولڈ اسمتھ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ

 لاہور میں ایک دوست نے اس لالی ووڈ پوسٹر کی نشاندہی کی ہے۔

 

یہ بھی پرھیں:

مسلم لیگ ن نےبڑی تلاشی کامطالبہ کردیا

پوسٹر ٹوئٹ کر کے جمائما نے بیان دیا کہ کسی کی تضحیک نہیں چاہتی،

 آپ میں سے زیادہ تر افراد کی طرح مجھے بھی یہ مضحکہ خیز لگا،

 پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہوں۔

یہ بھی پرھیں:

اہم ترینپاکستانجُرم و اِنصاف خیبرپختونخوا سے لاہور آنے والے ہوشیار خبردار

فلمی پوسٹر میں عمران خان کے پس منظر میں نئی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دکھایا گیا ہے

 جبکہ پوسٹر میں جمائما کو بھی سفید قمیص اور دوپٹے میں چھوٹا کر کے دکھایا گیا ہے۔

جبکہ عمران خان کی دوسری بیوی ریحام خان کو نہیں دکھا گیا۔

یہ بھی پرھیں:

عالمی سوشل میڈیا کمپنیوں کے پاس صرف 3 ماہ

واضح رہے کہ جمائما خان ، عمران خان کی پہلی بیوی تھیں جبکہ ریحام دوسری بیوی تھیں جن سے علیحدگی ہوئی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)

 

یہ بھی پرھیں:

’’ارطغرل‘‘پر پابندی ۔شہریوں نے حکومت کامذاق اڑانا شروع کردیا

تبصرے بند ہیں.