خیبرپختونخوا سے لاہور آنے والے ہوشیار خبردار

خیبرپختونخوا سےلاہور آنے والے ہوشیارخبردار۔

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو ای چالان خیبرپختونخوا میں گھرپہنچ جائے گا۔

سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کادائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ایسی گاڑیاں جو خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ہیں ان کا بھی ای چالان شروع کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیاہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی نے دیگر صوبوں سے بھی گاڑیوں کاریکارڈ حاصل کرنے کےلیے مراسلے ارسال کردیئے ہیں۔

لاہوروالے ہوشیار،اوورسپیڈاور لین کی خلاف ورزی پر بھی ای چالان کا آغاز

دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ای چالان شروع ہونے سےجہاں ڈرائیورز محتاط ہوجائیں گے۔

وہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی مد میں حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکارڈ نہ ہونےسے ای چالان بھیجنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

خیبر پختونخوا کی رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکارڈ ملنے کےبعد بڑا مسئلہ حل گیا۔

اب گاڑی کا ای چالان ہونے پر چالان گھر کے پتے پر ارسال کیا جاسکےگا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوںپر بڑی تعداد میں دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیاں رواں دواں نظر آتی ہیں۔

دوسرے صوبوں سے لاہور آنے والے اکثر ڈرائیور بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں۔

ٹریفک کانظام بہتر بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کےلیے ای چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی کے نصب کیمروں کے ذریعے ای چالان کیا جاتا ہے۔

ہیلمٹ نہ پہننے پر ٹریفک اہلکار کی نوجوان کو انوکھی سزا

صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث رش والے علاقوں میں ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بھی بڑی وجہ ہے۔اوورسپیڈ اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔

ڈرائیورز لین کا بھی خیال نہیں رکھتے۔ٹریفک سگنلز پر اکثر ڈرائیورز کی جلدبازی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔

شہر میں بڑی تعداد میں کم عمر ڈرائیورز بھی گاڑیاں ،چنگ چی اور موٹرسائیکلیں دوڑاتے نظر آتے ہیں۔
لاہور(ویب ڈیسک)

تبصرے بند ہیں.