فروری یاد ہے نا؟۔۔۔پاک فضائیہ کا بھارت کو ایک اور بڑا سرپرائز

فروری یاد ہے نا؟ابھی نندن سرپرائز کے بعد بھارت کو ایک اور سرپرائز۔

لاجواب چائے، لاجواب فائنل، لاجواب وائٹ واش اور اب لاجواب کبڈی ورلڈ کپ فائنل۔

پاک فضائیہ نے بھارت کو ایک اور بڑا سرپرائز دے دیا۔

فروری بھارت کو راس نہ آیا۔

فروری میں ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں  31سال بعد شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستان کا بھارت کو سرپرائز: 2 جنگی طیارے مار گرائے

پاکستان کے ورلڈ چیمپئن بنتے ہی پاکستانی شہریوں نے سوشل میڈیا پر کبڈی کبڈی کھیلنا شروع کردیا اور جیت کی خوب خوشیاں منائی۔

پاکستانی شہریوں کی خوشیاں اس لیے بھی دوبالا ہوگئیں کہ پاکستانی کبڈی ٹیم کے کپتان محمد عرفان پاک فضائیہ کے اسسٹنٹ وارنٹ آفیسر بھی ہیں۔

فروری یاد ہے نا؟

سوشل میڈیا پر کبڈی ورلڈ کپ نے ٹاپ ٹرینڈ کیا۔

گرین شرٹس کے کپتان اور پاک فضائیہ کے اسسٹنٹ وارنٹ آفیسر محمد عرفان کو بھی پاکستانی شہریوں نے سوشل میڈیا پربھرپورانداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

کرکٹ کی تاریخ میں 31سال بعد بھارتی ٹیم کو شرمناک شکست

سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاک فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو لاجواب سرپرائز دےدیا۔

ایک اور صارف نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے لکھاکہ فروری بھارت کو راس نہیں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصروں نے ایک بار پھر 27فروری 2109کی یادیں تازہ کردیں۔

جب شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا تھا۔

اور رات کی تاریکی میں بزدلانہ وار کا دن کی روشنی میں ایسا جواب دیا

کہ دنیا بھی پاک فضاؤں کے محافظوں کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی۔

کبڈی ورلڈ کپ 2020 : سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے بھارتی طیارے کو مار گرایا تھا

اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے گرفتار کر لیا تھا۔

ابھی نندن کی چائے سے تواضع کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔
لاہور(ویب ڈیسک)

بھارتی طیاروں کی تباہی،جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

تبصرے بند ہیں.