بل گیٹس نے کرونا سے ایک کروڑہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کرونا وائرس کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر کرونا وائرس افریقہ میں پھیلاتو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے کرونا وائرس کے متعلق خبردار کیا کہ اگر اس وائرس نے افریقا میں وبائی صورت اختیار کر لی تو یہ ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب میں بل گیٹس نے کرونا وائرس کو دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا۔

ضرور پڑھیں: کرونا وائرس کیاہے؟کہاں سے آیا اور کیسے پھیلا؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر کرونا وائرس افریقی ملکوں تک پہنچا
تو ناقابل کنٹرول وبا کی صورت اختیار کر جائے گا
جہاں صحت کی سہولیات اس کی نگرانی اور کنٹرول نہیں کر سکیں گی۔

ضرور پڑھیں: چین میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں ، ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

عالمی سطح پر پھیلنے والی وبا اُن چند چیزوں میں سے ہے
جو نظام صحت معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے پراسرار کورونا وائرس

کے باعث ہلاکتیں 1700 سے تجاوز کر چکی ہیں۔
چین کے علاوہ ہانگ کانگ، فلپائن، جاپان، فرانس اور تائیوان میں بھی

کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں سامنے آ چکی ہیں۔

سیاٹل(مانیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے بند ہیں.