کبڈی ورلڈ کپ 2020 : سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعدپاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ۔

کبڈی ورلڈ کپ 2020  کے فائنل میں پاکستان نےبھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شروع سے لے کر اختتام تک میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

فائنل کے پہلے ہاف میں بھارت کو پاکستان پر 6پوائنٹس کی برتی حاصل تھی۔
تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اور بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
لاہور میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں
بھارت نے آسٹریلیا کو 32-42 کے اسکور سےشکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔

بھارتی کبڈی ٹیم بغیر اجازت پاکستان کیسے پہنچی؟

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں
پاکستان نے ایران کو30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی۔

آفریدی اور یووراج کا مشترکہ مطالبہ ، شائقین کرکٹ خوش ہوجائیں گے

واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار ہونے والے اس
کبڈی ورلڈ کپ میں ابھی تک پاکستان اور بھارت آمنے سامنے نہیں آئے تھے۔
مگر پاکستان اور بھارت فائنل میں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے ۔
اس سے دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی تھیں۔
اور جس کا تسلسل برقرار رکھنے میں پاکستانی ٹیم کامیاب ہوئی۔

پاکستان سپر لیگ کیلئے پی سی بی کا اعلان ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبرآگئی

پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے شروع ہوا تھا
جس میں بھارت سمیت 9 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)

تبصرے بند ہیں.