کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات

498

کراچی (نیوزنامہ)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کراچی میں چیمپین کپتان سرفراز احمد سے ملاقات کی ہے جس میں کرکٹ کے علاوہ دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ آزادی کپ کے کامیاب انعقاد اور پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کے بعد مولانا طارق جمیل کی کپتان سرفراز احمد سے ملاقات ہوئی ہے ۔اس سے قبل بھی مولانا طارق جمیل پاکستانی کرکٹرز سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور ان کی دعوت کی بدولت بہت سے کرکٹرز تبلیغ دین کا کام بھی کر رہے ہیں، ان میں سعید انور، شاہد آفریدی اور انضمام الحق کے نام نمایاں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.