اداکار حمزہ علی عباسی اب کس طرح کے ڈرامے بنائیں گے؟

گزشتہ سال اداکاری کی دنیا چھوڑنے والے پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی ایک بار پھر اداکاری کے شعبےمیں واپس آرہے ہیں،مگر اب وہ کی طرح کے ڈرامے یا فلمیں بنائیں گے۔

پاکستان کےصف اول کے اداکار حمزہ علی عباسی پچھلے سال شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ چکے تھے۔
مگر اب حال ہی میں ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے
جس میں وہ اداکاری میں واپسی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
مگر ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ صر ف اور صرف مذہب سے متعلق
ڈرامے اور فلمیں بنائیں گے۔
اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ مقبول ترین ڈراما سیریل ’’الف‘‘
جیسے مذہب سے متعلق ڈرامے اور فلمیں بنائیں گے۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ’دراصل ’الف‘ ہی میرا پہلا قدم ہے کہ جس نے مجھے مذہبی مواد بنانے پر مجبور کیا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’الف میرا پہلا پروجیکٹ ہے جو میں نے اِس لیےکیا کیونکہ اِس میں اللّہ کا پیغام ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن پر بننے والی پاکستانی فلم ، اہم باتیں سامنے آگئیں

اُنہوں نےمزید کہا کہ ’میں اپنی خدمات اِس طرح کے مواد بنانے میں سر انجام دینا چاہتا ہوں
کیونکہ فلمسازی اور سینما گرافی وغیرہ بھی میڈیا کا ایک حصہ ہے
اور میں اِس کے ذریعے اللّہ کا پیغام لوگوں تک پہنچاؤں گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’’ارطغرل‘‘پر پابندی ۔شہریوں نے حکومت کامذاق اڑانا شروع کردیا

اداکارنے کہا کہ ’آج کے دور کا سب سے طاقتور ہتھیار میڈیا ہے اور ہم
اِس کو استعمال کرتے ہوئے مذہبی مواد پر مختصر فلم، دستاویزی فلم اور ڈرامے وغیرہ بنا سکتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کی تقدیر کا فیصلہ ہوگیا

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ سال اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
اُنہوں نے کہا تھا کہ اب وہ فلمسازی اور پروڈکشن وغیرہ کریں گے لیکن اداکاری نہیں کریں گے
جبکہ وہ ابھی ایک نجی ٹی وی ڈراما سیریل ’الف‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کراچی(شوبز ڈیسک)

سعودی عرب کی سوشل سٹار خاتون کےایک بار پھر چرچے

 

تبصرے بند ہیں.