فیل کرنے کا غصہ ،طالب علم نے استاد پر ہی نکال دیا

طالب علم نے فیل ہو نے کا غصہ اپنے استاد پر ہی نکا ل دیا۔فیل کرنے کا بدلہ لینے کے لیے استاد کو ہی زخمی کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں انگلش کے مضمون میں فیل ہونےوالےپرائمری کلاس کے طالب علم نے استاد کو رکشے سے کچل کر شدید زخمی کر دیا۔

مصرکے جنوبی علاقے کی کمشنری سوھاج میں پرائمری سکول کے

ہیڈ ماسٹر نے علاقے کے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ

 ان کےسکول کے ایک استاد حادثے کا شکار ہو ئے ہیں۔

حادثہ اتفاقی نہیں بلکہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔
زخمی استاد نے بیان دیا ہےکہ شاگرد نے انہیں رکشے سے ٹکر مارکر زخمی کیا ہے۔

ان کا شاگرد انگلش میں نالائق تھااور ہر ٹیسٹ میں فیل ہوتا تھا۔

امتحان سے قبل اس کے والد کو بھی اس کے بارے میں بتایا تھا ۔

استاد نےمزید بتایا ہے کہ وہ امتحان کا نتیجہ طلبہ میں تقسیم کرنےکے بعد گھرجا رہا تھا کہ

اچانک تیز رفتار رکشانے مجھے کچل دیا۔ اور رکشہ چلانے والا کوئی اور نہیں تھا

بلکہ اس کا طالب علم تھا جو انگلش کے مضمون میں فیل ہوا ہے۔

سالگرہ کا کھانا 14 ماہ پرانا

پولیس نے مفرور طالب علم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔

قاہرہ(ما نیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے بند ہیں.