سعودی عرب کی سوشل سٹار خاتون کےایک بار پھر چرچے

ریاض(ما نیٹرنگ ڈیسک)سعودی سوشل سٹا ر کے ایک بارچرچےشروع ہو گئے۔

سعودی عرب کی سوشل سٹار خاتون بدور البراھیم کی انسٹاگرام پر اپیل نے نئی بحث چھیڑ دی۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی سوشل سٹار خاتون بدور البراھیم نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پراسکی تصاویر اور وڈیو کلپس ہٹا دیں۔

اور آئندہ سوشل میڈیا پراس کی کوئی تصویر یا وڈیو شیئر نہ کی جائے۔

جس پر صارفین نے سوشل میڈیا سٹار سے سوالات پوچھنے شروع کر دیےکہ آپ سوشل میڈیا سے دورکیوں ہورہی ہیں۔

جس پر سوشل میڈیا سٹاربدور البراھیم نے صارفین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے دور نہیں ہورہی ۔

آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اور رہوں گی تاہم آواز اور تصویر کے بغیر۔

اور میری ساری توجہ نئی زندگی پر ہوگی۔بدور البراھیم کے مداحوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ

دوسری شادی کے بعد اس فیصلے کے پیچھے ان کے خاوند کا دباؤ ہوگا۔

یاد رہے بدور البراھیم نے حال ہی میں نئی شادی کے بعد نکاح نامہ سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا

جس میں حق مہر دس لاکھ ریال دکھایا تھا تاہم شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پرھیں:

کربلا میں برف باری ،دیکھنے والے دنگ رہ گئے

گزشتہ سال 2019 کے دوران بدورالبراہیم نےایک ویڈیو کلپ جاری کیا تھا

یہ بھی پرھیں:

آب زم زم معجزہ۔۔خواص نےدنیا بھرکے سائنسدانوں کوحیران کردیا

جس میں اس نے کہا تھا کہ جب تک اسے دس لاکھ ریال مہر دینے والا خاوندنہیں ملے گا تب تک شادی نہیں کروں گی۔

 

یہ بھی پرھیں:

کسی سے ذاتی زندگی کے بارے میں ایسے سوال،جن پر جرمانہ بھی ہو سکتا ہے

تبصرے بند ہیں.