Urdu News and Media Website

آفریدی اور یووراج کا مشترکہ مطالبہ ، شائقین کرکٹ خوش ہوجائیں گے

پاکستان اور بھارت کے 2نامور کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ کا مشترکہ مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

آفریدی اور یووراج کا مشترکہ مطالبہ ،دونوں کھیلاڑیوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کر کٹ سیریز شروع کروانے پر زور دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی اور بھارت کے معروف بلے باز یووراج سنگھ نے مل کر دونوں ممالک سے کرکٹ سریز شروع کرنےکا مطالبہ کر دیا ہے۔

دونوںکھلاڑی سابق سٹار آل راؤنڈرز ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے اکھٹے ہوئے ،
جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ
پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز شروع ہونی چاہیے۔
اس موقع پر پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ
اگر پاکستان اور بھارت سیریز کھیلتے ہیں تو یہ ایشز سے بھی بڑی ثابت ہوگی،
مگر لوگوں کے پسندیدہ کھیل کے درمیان میں سیاست آ چکی ہے۔

یہ بھی پرھیں:

پی ایس ایل کی کامیابی، عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ شائقین کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

جبکہ معروف بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ
مجھے پاکستان کے خلاف 2004ء، 2006ءاور 2008ءکی باہمی سیریز کھیلنا اچھی طرح یاد ہے،
اگرچہ یہ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں
مگر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ
زیادہ سے زیادہ پاک بھارت مقابلے بذات خود کھیل کیلئے بھی فائدہ مند ہیں۔

یہ بھی پرھیں:

کرکٹر شاداب خان پر لڑکی نے سنگین الزامات لگا دیئے

آفریدی اور یووراج کا مشترکہ مطالبہ ، شائقین کرکٹ کیلئے خوشی کا سبب بنے گا۔

کیوں کہ دونوں ملکوں کی عوام پاکستان اور بھارت کی سریز کاایک طویل مدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
دبئی (سپورٹس ڈیسک)

یہ بھی پرھیں:

ڈیرن سیمی کا ٹوٹی پھوٹی اردو میں دلچسپ ٹویٹ

تبصرے بند ہیں.