’’خدمت خلق میں عورت کا کردار‘‘ الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کے زیراہتمام کانفرنس

لاہور(نیوزنامہ)

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ پاکستان کے تحت ایوان اقبال لاہور میں ”خدمت خلق میں عورت کا کردار” کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور، الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ پاکستان کی صدر کلثوم رانجھا ،بیگم گورنر پنجاب پروین سرور،اسسٹنٹ سیکرٹری الخدمت وومن ونگ صدف شاہد سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔

الخدمت وومن ونگ پاکستان کی صدر کلثوم رانجھانے اس موقع پر کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد خدمت خلق میں عورت کے کردار کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور الخدمت وومن ونگ پاکستان کی ملک گیر خدمات پر روشنی ڈالنا تھا۔

الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ خاص طور میں خواتین کے اندر خدمت خلق کی خدمات سرانجام دے رہی ہے

اور ملک بھر میں الخدمت کمیونٹی سینٹر، آسان نکاح پروجیکٹ، کلاتھ بینک، تعلیم، صحت، صاف پانی کے منصوبوں پرکام کیاجارہاہے۔

 کفالتِ یتامیٰ، مواخات پروگرام، ڈیزاسٹرمینجمنٹ، سماجی خدمات، شیلٹر ہوم اور آگاہی پروگرام جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

آب زم زم معجزہ۔۔خواص نےدنیا بھرکے سائنسدانوں کوحیران کردیا

بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے  کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ جیسے ادارے اس ملک کا مثبت چہرہ ہیں۔

حقیقی خوشی دوسروں کر خوشیوں میں شریک کرنا ہوتا ہے

اور الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ پاکستان، دکھی انسانیت کی جو خدمت کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

کربلا میں برف باری ،دیکھنے والے دنگ رہ گئے

الخدمت فاؤنڈیشن  کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت وومن ونگ نے کانفرنس منعقد کرکے بڑا کام ہے۔

کانفرنس میں خواتین کے کردار کے حوالے سے مذاکرے اورٹیبو پیش کیےگئے۔

اور الخدمت کمیونٹی سنٹرز کی غریب مگر خوددار خواتین کے ہنر مندی کے دستکاری پارچہ جات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا

جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر سے آئے وفود نےاپنی ثقافت کے مطابق ملبوسات کے اسٹال لگائے۔

تبصرے بند ہیں.