معجزے نے زندگی بدل کر رکھ دی

دنیا میں معجزے تو ہوتے رہتے ہیںاور کوئی تو ناقابل یقین ہوتے ہیں۔
مگر کبھی کبھی حادثہ بھی معجزےکاذریعہ بن جاتا ہے۔
جی ہاں ایسا ہی کچھ ہوا پولینڈ کے ایک شہری کے ساتھ۔
پولینڈ کے شہر گورزو میں ایک شخص کے لیے حادثہ معجزہ ثابت ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینس گوراج نامی شخص 20 سال سے ،
اپنی بائیں آنکھ کی بینائی سے مکمل طور پر محروم تھے ۔
اور وہ صرف اپنی دائیں آنکھ سے ہی دیکھ سکتے تھے۔

گوراج 20 سال قبل شدید الرجی کے باعث اپنی بائیں آنکھ کی بینائی کھو چکے تھے ۔

مگر 2018 میں ان کے ساتھ ایک ایسا حادثہ پیش آیا۔
جو ان کے لیے کسی معجزے سے کم نا تھا۔

وہ سڑک پار کر رہے تھے تو اچانک انہیں ایک گاڑی نے ٹکر ماردی۔
جس کے باعث ان کے سر اور کمر میں چوٹیں آئیں۔
جس کی وجہ سے ان کی ایک سرجری بھی ہوئی۔

 

یہ بھی پرھیں:

حریم شاہ سے کرکٹرز بھی نہ بچ سکے،بڑے باؤلر کی ویڈیو لیک ہوگئی

ان چوٹوں کے علاوہ یہ حادثہ ان کے لیے معجزے کا باعث اس لیے بنا۔

کیونکہ حادثے کے بعد کچھ روز اسپتال میں گزارنے اور سرجری کے بعد۔
ایک دن جب انہوں نے اپنی آنکھ کھولی تو وہ حیران رہ گئے۔
انہیں ہر چیز صاف اور شفاف نظر آرہی تھی۔
انہوں نے یہ ڈاکٹرز کو بھی بتائی۔
مگر ڈاکٹر اس کی وجہ بیان نہیں کر پارہے تھے۔

 

یہ بھی پرھیں:

شاہ رخ نے بیٹی کیساتھ معاشقہ لڑانے کے خواہشمند لڑکوں کیلئے 7 اصول وضع کر دئیے

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہناتھا متاثرہ شخص کی بینائی 2 ہفتوں میں واپس آئی ہے۔
ہمیں نہیں معلوم کے ایسا کیسے ہوا ہے۔
ہوسکتا ہے کہ ہم ان کو اس وقت جو دوائیاں دے رہے تھے یہ اس کی وجہ سے ہوا ہو۔

 

یہ بھی پرھیں:

شادی ٹوٹنے کی ایسی وجہ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

جینس کا کہنا ہے کہ وہ اب ہر چیز کو صحیح سے دیکھ سکتا ہے ۔
جس سے اس کی زندگی بدل گئی ہے۔

لاہور(ویب ڈیسک)

 

یہ بھی پرھیں:

دانش اور عائزہ خان کی محبت کی کہانی؟دانش نے سب بتا دیا

تبصرے بند ہیں.