Urdu News and Media Website

دانش اور عائزہ خان کی محبت کی کہانی؟دانش نے سب بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی محبت کی کہانی سامنے آگئی ہے۔  جی ہاں دانش تیمور اور عائزہ خان کی شادی کیسے ہوئی؟اس کے متعلق خود دانش نے بتا دیا ہے۔

عائزہ اور دانش دونوں نے ہی شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیت کی بنا پراپنی ایک پہچان بنائی ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں  اداکار دانش نے عائزہ خان کے ساتھ شادی کے بارے میں بتایا ۔ 

انہوں نے عائزہ خان کے ساتھ تعلق اور شادی کے متعلق تمام تر باتیں بتا دیں۔

شو کے میزبان نے دانش تیمور سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی عائزہ سے فلرٹ کیا؟
اس سوال کے جواب میں دانش کا کہنا تھا کہ ’عائزہ سے تو پیار تھا، عائزہ وہ واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ میں نے کبھی فلرٹ نہیں کیا‘۔

میزبان نے دانش سے ایک اور سوال کیا کہ آپ نے کب یہ سوچا کہ آپ کو عائزہ سے محبت ہے اور آپ نے عائزہ کو یہ بات کیسے بتائی؟
اس سوال کے جواب میں اداکاردانش دتیمور نے بتایا کہ ’میں نے عائزہ سے پہلی بات ہی یہی کی تھی کہ مجھے آپ سے شادی کرنا ہے، میں نے اس کو بولا ہی نہیں کہ مجھے آپ سے ملنا ہے‘۔

اس شو میں دانش نے مزید انکشاف کیا کہ فیس بک سے پہلے ایک پلیٹ فارم ہوتا تھا، جس کا نام اورکٹ تھا تو سب سے پہلے اس پر ہماری بات ہوئی تھی، شروع میں لڑائی بھی ہوئی۔

عائزہ میری مداح تھی اور بات بھی اسی طرح شروع ہوئی تھی،  کہ میں آپ کی فین ہوں اور مجھے آپ کا یہ شو بہت اچھا لگتا ہے۔

 

یہ بھی پرھیں:

30سال کی محبت، شادی 30 دن بھی نہ چل سکی

دانش تیمور نے بتایا کہ مجھے ان سے بات کر کے ایسا لگا کہ یہ بہت سلجھی ہوئی خاتون ہیں،  اور ان کو شادی کے بعد میرے گھر میں ہونا چاہیے۔  پھر میں نے ان سے پوچھا کہ آپ مجھ سے شادی کریں گی جس پر ان کو پہلے یقین نہیں آیا۔

 

یہ بھی پرھیں:

پاکستانی اسٹارز فلموں میں کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

اداکار نے بتایا کہ عائزہ سے والدہ سے ملاقات کرانے کی درخواست کی۔  اور پہلی بار عائزہ سے ملنے کی بجائے ان کی والدہ سے جاکر ملا۔

 

یہ بھی پرھیں:

معروف گلوکارہ کی شوہر سے راہیں جدا

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔  جن کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور 2017 میں ان کا بیٹا پیدا ہوا تھا۔

کراچی(شوبز ڈیسک)

یہ بھی پرھیں:

قابل اعتراض ویڈیوز۔رابی پیرزادہ نے کارروائی کیوں نہیں کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.