اجرت نہ دینے کا انجام،دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے

لندن(ویب ڈیسک)اکثر کہا جاتا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے اپنے حق کیلئے آواز اُٹھانی چاہیے،اور ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا ہے برطانوی شہر بولسوور میں جہاں ایک رنگ ساز نے اپنی اجرت لینے کیلئے انوکھا کارنامہ کر ڈالا۔

جی ہاں برطانیہ کے شہر بولسوور میں ایک رنگ ساز کو ایک مکان پر رنگ کرنے کی طے شدہ اجرت نہیں ملی تو اس نے انوکھے انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اسی گھر کی مرکزی دیوار پر بڑے سیاہ رنگ سے اپنی رقم کا مطالبہ کردیا۔

رنگ ساز نےبڑے بڑے لفظوں کی شکل میں عمارت پراپنا احتجاج ریکارڈکروایا۔ انگریزی میں درج ان جملوں کامطلب یہ ہے کہ ’ اپنا گھر رنگوانا چاہتے ہیں؟ ٹیری کی طرح نہ ہوں، بل ادا کریں اور آپ کو ادا کرنا ہی ہوگا؟

یہ بھی پرھیں:

چمگادڑوں کا طوفان، شہری پریشان

اس مقامی رنگ ساز ڈین ریوز کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بلڈنگ میں رنگ کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جسے فلیٹ میں تبدیل کیا جاچکا تھا۔ اس کی مزدوری 645 ڈالر طے ہوئی اور جب ڈین نے کام ختم کیا تو عمارت کے مالک نے یہ رقم دینے سے انکار کردیا اور اس سے کم معاوضہ تھمانے کی پیشکش کی۔ اس پر مزدور نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پرھیں:

شادی ٹوٹنے کی ایسی وجہ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

تاہم دوسری جانب مالک مکان نے پینٹر کے دعوے کو رد کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.