کرونا وائرس نے اب تک کتنی جانیں نگل لیں؟

ووہان (ویب ڈیسک)چین میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی ،ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،ہلاکتوں کی تعداد 800سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے چین میں ہلاک افراد کی تعداد 805 ہوگئی،جبکہ اس وائرس سےمتاثر افراد کی تعداد 36 ہزار 693 ہو گئی ہے۔

کورونا سے صرف چینی ہوبے صوبے میں 780 افراد ہلاک جبکہ27100 متاثر ہوئے ہیں، تاہم ہوبے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ آج صرف دو ہزار ایک سوسنتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے ایک ہفتے کے دوران سب سے کم ہیں۔

یہ بھی پرھیں:

کرونا وائرس کیاہے؟کہاں سے آیا اور کیسے پھیلا؟

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پرھیں:

غصے کو کنٹرول کرنا اب انتہائی آسان

واضح رہے کہ کرونا وائرس چین کے شہر ووہان میں دسمبر میں پھیلاتھا جس کے بعد اس نے چین کے مختلف حصوں اور دنیا کے 2 درجن سے زائد ممالک کو بھی متاثر کیا ۔

یہ بھی پرھیں:

رات کی شفٹ میں کام کرنے والوں کیلئے بری خبر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.