Urdu News and Media Website

شادی ٹوٹنے کی ایسی وجہ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

کرناٹک(شوبز ڈیسک)اکثر اوقات شادیوں کے ٹوٹنے کی مختلف وجوہات سامنےآتی رہتی ہیں،مگر کچھ وجوہات انتہائی معمولی اور عجیب و غریب بھی ہوتی ہیں۔
ایسی ہی شادی ٹوٹی ہے بھارتی ریاست کرناٹک میں جہاں دلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پر شادی نہ ہوسکی۔
جی ہاں دلہن کی ساڑھی پسند نہ پر دلہے کو فرار کروا دیا گیا اور شادی منسوخ کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق شادی سے ایک روز قبل ہونے والی تقریب میں دُلہن نے جو ساڑھی پہنی تھی وہ دولہے کے گھر والوں کو غیر معیاری لگی اور اُن کو پسند نہیں آئی جس پر اُنہوں نے دُلہن کے والدین سے رسم کے دوران ساڑھی تبدیل کروانے کا مطالبہ کیا۔

دُلہن کے والدین نے دولہے والوں کی ساڑھی تبدیل کروانے کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر اُنہوں نے اپنے بیٹے کی شادی منسوخ کردی اور اپنے بیٹے کو شادی والے دن گاؤں سے فرار کروادیا۔

تاہم دوسری جانب پولیس راگھو کمار کو تلاش کررہی ہے اور اُس کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اُس کے والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.