گوگل اور یوٹیوب کتنا کماتے ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)دنیا میں بہت سارے لوگ آن لائن ویب سائٹ یوٹیوب،گوگل اور دوسری ویب سائٹس سے پیسے کما رہے ہیں،مگر زیادہ تر لوگ گوگل اور یوٹیوب کے ذریعے پیسے کما رہے ہیں۔اور بہت سارے لوگوں کے ذہن میں سوال اُٹھتا ہے کہ گول ا ور یوٹیوب سے لوگ اتنا زیادہ پیسہ کما رہے ہیں تو گوگل اور یوٹیوب خود کتنا کماتے ہوں گے۔

تاہم اب اس سوال کا جواب مل چکا ہے ،جی ہاں گوگل اور یوٹیوب کی ایک سال کی کمائی کے متعلق رپورٹ سامنے آچکی ہے۔
گوگل اور یوٹیوب کی پیرنٹ کمپنی ایلفابیٹ کی جانب سے اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی چلڈرن کمپنی یوٹیوب نے گزشتہ برس 15 ارب ڈالر (تقریباً 23 کھرب 16 ارب 75 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے ہیں۔

یہ بھی پرھیں:

ایپل نے سام سنگ سے بڑا اعزاز چھین لیا

ایلفابیٹ نے بتایا کہ 2019 میں ہونے والی کمائی 2018 سے 4 ارب ڈالر زائد رہی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یوٹیوب نے صرف اسی سال 25 فیصد زائد کمائی کی۔کمپنی کے مطابق یوٹیوب نے 2017 میں 8 ارب 10 کروڑ ڈالر (تقریباً 10 کھرب 51 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کی تھی جبکہ 2018 میں یہ کمائی 11 ارب 20 کروڑ ڈالر (تقریباً 17 کھرب 29 ارب اور 84 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کی تھی۔

یہ بھی پرھیں:

سونی کی الیکٹرک کار ۔ خوبیوں نے ہرکسی کو دیوانہ بنادیا

گوگل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس نے پچھلے سال کلاوڈ سروس کی مدد سے 8 ارب 90 کروڑ ڈالر (تقریباً 13 کھرب 74 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کی تھی۔
اسی طرح کلاوڈ کی سروس نے 2018 میں 5 ارب 80 کروڑ ڈالر (تقریباً 9 کھرب پاکستانی روپے) جبکہ 2017 میں 4 ارب ڈالر (تقریباً61 ارب 78 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کمائے تھے۔

یہ بھی پرھیں:

فلمی سین ہوا حقیقت میں تبدیل،کوا بریانی کے بھی چرچے

گوگل کی رپورٹ کے مطابق اس کی کمائی کا تخمینہ 46 ارب 94 کروڑ ڈالر (72تقریباً کھرب 49 ارب پاکستانی روپے سے زائد) لگایا گیا تھا تاہم اس کی کمائی گزشتہ برس 46 ارب 8 کروڑ ڈالر (71 کھرب 17 ارب پاکستانی روپے سے زائد) رہی۔

1 تبصرہ
  1. […] گوگل اور یوٹیوب کتنا کماتے ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.