نایاب ہرنوں کا شکار، سعودی شہری بڑی مشکل میں پھنس گیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)نایاب ہرنوں نے شکاری کو جیل میں بند کرا دیا۔سعودی عرب کے صحرائی علاقےعروق اور بنی معارض میں نایاب ہرن پائے جاتے ہیں اورعلاقہ فطری صحرائی حسن سے مالا مال ہے۔سعودی شکاری نے علاقہ ممنوع میں نایاب ہرنوں کا شکار کیا اور واپسی پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے اہلکاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔اہلکاروں نے شکاری کو گرفتار کر کے شکار کئے گئے ہرن بھی برآمد کرلئے۔ نایاب نسل کے ہرن کو عربی میںمھااور ظباالریم کہا جاتا ہے ۔دم سیاہ دھاری والے ہرن صحرائی علاقے میں کافی نایاب ہیں ۔محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے ملزم کے خلاف غیر قانونی شکار کرنے کا مقدمہ درج کر کے چالان متعلقہ ادارے کو بھجوا دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.