Urdu News and Media Website

دل اور پیٹ کو توانہ رکھنے کیلئے کیا کھانا چاہیے؟

اکثر لو گ دل اور پیٹ کے مختلف مسائل کو شکار رہتے ہیں،تاہم اب ان مسائل سے بچنے کیلئے کھانے کو ایک مفید چیز کا پتا چل گیاہے۔ویسے تو آپ اخروٹ کےدماغ کے حوالے سے فوائد تو جانتے ہوں ہوں گے کہ یہ دماغ کی تقویت کیلئے مفید ہے۔مگر آج ہم آپ کو اس کے دل اور پیٹ کیلئے فوائد اور اس کے روزانہ کے استعمال کے متعلق بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں ’’کورونا وائرس‘‘ کیسے پھیلا؟حقائق نے ہل چل مچادی

حال ہی میںپنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کالج آف ہیلتھ کے سائنس دانوں نےاخروٹ کے متعلق دریافت کیا ہے کہ روزانہ صرف 2 سے 3 اونس (5 سے 6) اخروٹ کھانے سے دل کو بھی افاقہ ہوتا ہے جبکہ آنتوں اور پیٹ کی حالت بھی اچھی رہتی ہے۔
پروٹین، صحت بخش روغنیات، کیلشیم اور آئرن کے معاملے میں اخروٹ خاصے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ ان میں الفا لینولینک ایسڈ بھی وافر ہوتا ہے، جو دراصل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہی کی وہ قسم ہے جو پودوں میں پائی جاتی ہے؛ اور جو دماغ کو اومیگا تھری ہی کی طرح فائدہ پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معاشرے میں بڑھتی ہوئی ’طلاق‘ کی وجوہات!

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماہرین کی اسی ٹیم نے دل اور بلڈ پریشر کے حوالے سے اخروٹ کے فوائد دریافت کیے تھے۔ اب اسی ٹیم نے اخروٹ پر تحقیق کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ روزانہ اخروٹ کھانے سے ہمارے پیٹ، یعنی نظامِ ہاضمہ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
پنسلوانیا(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.