کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا بڑا ایکشن

9

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کا بڑا ایکشن،سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کا اجلاس کل نیو یارک میں ہو گا جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی جب کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریف کرے گا۔دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے آج ہی نیویارک پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے خطے میں غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے جب کہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ چادر اور چار دیوار کا تقدس بھی پامال کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.