ہمایوں سعید کا بھی شادی سے پہلے محبت کا انکشاف،اداکاری سے پہلے کہاں کام کرتے تھے؟

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بھی محبت کرنے کا انکشاف کر دیا اور اداکاری سے پہلے کام کر نے کا بھی بتا دیا۔اداکار ہمایوں سعید نے ایک انٹر ویو میں بتایا ہے کہ ثمینہ سے شادی سے پہلے وہ بھی کسی اور لڑکی سے پیار کر تے تھے پر لڑکی نے ان کو دھوکہ دے دیا تھا۔جس پر میرا دل ٹوٹا تو میں بہت رویا تھا ۔شوبز کی دنیامیں آنے سے پہلے میں ایک کپڑے بنانے والی فیکٹری میں کام کر تا تھا ۔اور پہلا ڈرامہ گھروالوں سے چھپ کر کیا تھا کیو کہ گھر والے میری اداکاری کے خلاف تھے۔ہما یوں سعید نے مزید کہا کہ ان کی کا میابی کے پیچھے ایک نہیں بہت ساری خواتین کا ہا تھ ہے۔میں اپنوں کو کھو نے سے بہت ڈرتا ہوں اور مجھے غیر ملکی خاص کر انگریز لڑکیاں اچھی نہیں لگتیں۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.