مریم نواز گھر میں یرغمال، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما مریم نواز کو گھر میں یرغمال بنا لیا گیا ہے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنے گھر میں یرغمال بنالیا گیا ہے۔لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری سے بات کررہا ہوں کہ نوازشریف کی زندگی سے زیادہ نہ مریم نواز کوکوئی چیز عزیز ہے اورنہ ہم کوعزیز ہے، مریم نواز متحرک اور سرگرم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے ، کچھ لوگوں نے کہا کہ چودھری نثار ٹھیک تھا،اس وقت ن لیگ میں چودھری نثار کی باقیات موجودہیں جو پاکستان کے اندر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف کو اپنے گھر میں یرغمال بنالیا گیا ہے ، وہ نواز شریف کی صحت کی وجہ سے خاموش ہیں ۔ان کا کسی بھی پارٹی کے عہدیدار سے رابطہ نہیں ہے ۔نواز شریف کے خط کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ خط کا مقصد اپوزیشن سے مشاورت کرکے فیصلہ کرنا تھا ، لندن جانے سے پہلے بل کی حمایت کا فیصلہ نہیں ہوا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.