پی آئی اے کا طیارہ برف میں پھنس گیا

کوئٹہ(نیوز نامہ )پاکستان میں شدید سردی کی لہر کی زد میں پی آئی اے بھی آئے گئی ،طیارہ برف میں پھنس گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بالائی علاقوںمیں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے،برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان میں 15افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پی آئی اے بھی برف باری کی زد میں آگئی ہے اور پی آئی اے کا ایک طیارہ کوئٹہ میں برف میں پھنس کر رہ گیا ہے۔اوراس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئٹہ میں پی آئی اے کے پاس ڈی آئسنگ کا سازو سامان بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے طیارہ گزشتہ چوبیس گھنٹے سے پھنس کر رہ گیاہے ۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹس پر یہ سہولت مہیا کرنا سول ایوی ایشن کا کام ہے، طیارہ پھنسنے سے نقصان علیحدہ اور مسافروں کو پریشانی علیحدہ ہوتی ہے، ساتھ ہی پی آئی اے کا دیگر شیڈول بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔ موسم بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.