موٹرویز،نیشنل ہائی ویزپراوورچالان،ٹول پلازوں بارے معلومات فراہم نہ کرنےپرہیومن رائٹس سیل پنجاب کےسربراہ کاعدالت سے رجوع

لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان بھر میں موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پراوورچالان، ٹول پلازا کے ٹھیکے اور طریقہ کار اور کتنے کلو میٹر کے بعد ایک ٹول پلازا بنایا جا سکتا ہے، اور پورے ملک میں موٹر ویز اور نیشنل ہائی ویز کے سروس ایریاز میں کھانے پینے کی چیزوں کی ریٹ لسٹ اوراشیا مہنگی ہونے پر کیا کارروائی هو سکتی ہے۔اس سب کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پرہیومن رائٹس سیل پنجاب کےسربراہ رانا نعمان اشرف ایڈووکیٹ کابڑا اقدام۔ چیئرمین نیشنل ہائی ویزاتھارٹی، وزارت مواصلات اور ایف ڈبلیو او کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ چیف انفارمیشن کمشنر نے کیس کی پہلی سماعت پر تمام فریقن کو نوٹسز جاری کر دیے۔ پٹیشنر کی طرف سے وکلا محمّد مدثر چودھری اور غلام مجتبیٰ ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.