نوازشریف کے لندن کے ہوٹل میں کھابے،وزیراعظم عمران خان کا بڑا ایکشن

61

اسلام آباد(صابرمغل)سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہوٹل میں کھانا کھانےکی تصویر پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس منگوا لیں۔ نواز شریف کی سوشل میڈیا پرلندن کے ہوٹل میں کھانا کھانےکی تصویر وائرل ہونےکے بعد وزیراعظم نےایکشن لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کوٹیلی فون کرکےرپورٹس منگوانے کی ہدایات دی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سےاستفسار کیا کہ نوازشریف باہرجاکرکھانا کھارہےہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ وزیراعظم نےوزیرصحت سے پوچھا کہ نوازشریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں، اگر نہیں آئیں تو رپورٹس فوری منگوائیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رپورٹس منگوا کرحقائق عوام کےسامنے لائے جائیں۔علاج کےلیے لندن میںجانے والے نواز شریف کی ریسٹورنٹ میں بیٹھے تصویر میں شہبازشریف،اسحاق ڈار،سلمان شہباز اور حسن نواز بھی نظر آرہے ہیں۔ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہوٹل میں تصویرسامنے آنے پر وفاقی وزیرفواد چودھری بھی خاموش نہ رہ سکے،ٹویٹ کیا کہ "لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے والی ملاقات کے مناظر۔۔۔کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہےاور سارے مریض بہترمحسوس کررہے ہیں”۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.