چھوٹے ہوجانے والے کپڑوں کا سائز بڑا کرنے کا انتہائی آسان اور سستا طریقہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کپڑوں کا دھلنے کے بعد چھوٹا ہوجانا ایک بڑا مسئلہ ہے اور کافی لوگ اس سے تنگ بھی رہتے ہیں،مگر اب اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا گیا ۔جی ہاں ایک رپورٹ میں ان سکڑ جانے والے کپڑوں کو واپس اصل شکل میں لانے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتایا ہے جس پر عمل کرکے آپ ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں۔ اس طریقے میں جانسنز بے بی شیمپو استعمال ہوتا ہے۔ ایک بالٹی یا ٹب میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں بوتل کا ایک ڈھکن بھر کر شیمپو ڈال دیں۔
شیمپوں کو پانی میں حل کرنے کے بعد اس میں سکڑ جانے والے کپڑے ڈال کر اچھی طرح بھگو دیں اور انہیں اسی پانی میں 30منٹ تک رہنے دیں۔ تیس منٹ بعد کپڑوں کو پانی میں رکھتے ہوئے ہی آہستگی سے کھینچ کر کھولنے اور ان کاسائز بڑھانے کی کوشش کریں۔ پورے کپڑے کو کچھاؤکے بعد پانی سے نکال کر نچوڑ لیں لیکن صاف پانی سے مت کھنگالیں، بلکہ اسی طرح ایک تولیے کے اوپر پھیلا دیں اور تولیے کو رول کر دیں۔ جب تولیہ کپڑوں کی نمی جذب کر لے تو انہیں تولیے سے نکال لیں اور جب خشک ہو جائیں تو انہیں دوبارہ سٹریچ کریں اور تب تک کرتے رہیں جب تک ان کا اصل سائز واپس نہیں آ جاتا۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.