کام سے انکار،مالکن نے ملازمہ کی جان لے لی

17

لاہور(نیوز نامہ)کام سے انکار،مالکن نے ملازمہ کی جان لے لی۔ فیصل آباد میں مبینہ طور پر مالکن نے ڈنڈے سے تشدد کرکے گھریلو ملازمہ کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 23 سالہ مسرت بی بی 3 سال سے تاندلیانوالہ کے چک 413 گ ب میں عظمیٰ نامی خاتون کے گھر ملازمہ تھی۔
2 روز قبل کام کاج کے معاملے پر تکرار کے دوران عظمیٰ بی بی نے ڈنڈے سے مسرت بی بی کو مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگئی۔
پولیس نے مالکن کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔تاہم ملازمہ کی ہلاکت کے بعد مالکن فرار ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.