مفتی عبدالقوی کے ساتھ حریم شاہ کی تصویر نے ہنگامہ برپا کردیا

کراچی(شوبز ڈیسک) مفتی عبدالقوی کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ۔
تفصیلات کے مطابق متنازع سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے ساتھ اسکینڈل کے بعد مفتی عبدالقوی کی اب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو لے کر ہنگامہ برپاہے۔ لوگ حریم شاہ اور مفتی قوی کی تصویرپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حریم شاہ کو قندیل بلوچ سے منسلک کررہے ہیں۔


محمد شفیق نامی صارف نے لکھا اس لڑکی نے مفتی قوی سے کیوں ملاقات کی ؟ کیا مفتی قوی دوبارہ خبروں میں آنا چاہتے ہیں یا پھر حریم شاہ کا انجام بھی قندیل بلوچ کی طرح ہوگا؟
واضح رہے کہ پاکستان کی متنازع ترین سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی مفتی قوی کے ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا تاہم وہ قندیل بلوچ کی آخری سیلفی ثابت ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.