مسافروں کے لیے بری خبر،بسیں نہیں چلیں گی

60

کراچی(نیوز نامہ)بس مالکان بھی گڈز ترانسپورٹرز کی حمایت میں نکل پڑے،ملک بھر میں بس سروس معطل رکھنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر سٹی بس اونرز نے کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے پیر سے اندرون ملک بس سروس معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ایکسل لوڈ کنٹرول پر عملدرآمد، روٹ پرمٹ اور ٹوکن فیس میں اضافہ واپس لینے سمیت 10 نکاتی مطالبات کے حق میں ایک ہفتے سے ہڑتال جاری ہے۔
اوراب انٹر سٹی بس اونرز کی جانب سے بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئےہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.