نئے آئی فون SE2 کی پہلی جھلک

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)ایپل کے نئے آئی فون SE2 کی تصاویر سامنے آگئیں،آئی فون SE2 کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے مگراس کی قیمت نہایت کم ہے۔
آئی فون کے اس نئے ماڈل میں 4.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے، ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن اور سنگل کیمرا دیا گیا ہے۔ ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جو دو سال قبل ریلیز کیا گیا تھا۔ نئے فون میں طاقتور اے 13 بائیونک پراسیسر ہوگا۔SE2 ماڈلز میں تھری ڈی ٹچ فیچرز نہیں ہوں گے، یہ فیچرز آئی فون 11 سے بھی ختم کیے جا چکے ہیں۔ نئے ماڈلز میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی نہیں ہوگی۔ اے 13 چپ


اے 13 چپ اور تھری جی بی ریم ہوگی۔ ایس ای 2 ماڈل کی قیمت 399 ڈالر ہوگی۔
واضح رہے معروف ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کو نے بتایا تھا کہ سال 2020 میں ایپل 2 نئے ایس ای ٹو ماڈل کے آئی فون لانچ کرنے جارہا ہے، نئے ماڈلز کی اسکرینز 5.5 اور 6.1 انچ کی ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.