گھریلوں پریشانیوں کا آسان حل!

46

آج کل اکثر حضرات یہ شکوہ کرتے ہیں کہ گھر میں پریشانی ہے، چپقلش ہے، اس کا کوئی علاج، تعویذ یا وظیفہ بتائے۔ اس کا علاج بالکل آسان ہے لیکن صرف زبان پر کنٹرول رکھنا چاہیئے۔اگر ہم نے زبان کو لگام دیا، فضول باتوں اور اعتراضات سے گریز کر لیا تو ان شاءاللہ سارا گھر پرسکون رہے گا۔اس بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جس سے بات آسانی سے سمجھ آئی گی۔ واقعہ یہ ہے کہ ایک پیر صاحب کے پاس عورت آئی، عورت نے کہا: پیر صاحب! ہر وقت گھر میں جنگ و جدل رہتا ہے، شوہر مارتا ہے، گالی دیتا ہے، جس سے میں بہت پریشان ہو آپ کوئی علاج یا تعویذ کرادیں۔ پیر صاحب بھی واقعی پیر ہی تھا، صرف پیسے جمع کرنے والا نہیں تھا۔ پیر صاحب نے کہا: یہ تعویذ اپنے پاس رکھو جب بھی شوہر کا سامنا کرنا پڑے تو تعویذ دانتوں میں دبا کے رکھنا، جتنا قریب ہو گا اتنا ہی دبا کے رکھنا، انشاءاللہ! شوہر آپ کو کچھ بھی نہیں کہے گا۔
عورت خوشی سے گھر لوٹ گئی اور پیر صاحب کی بات پر عمل شروع کیا۔ ہفتہ دو ہفتے ہوگئے گھر کا ماحول ٹھیک ٹھاک رہا۔ عورت نے پھر جب پیر صاحب کو دیکھا تو اس کو بہت دعائیں دی کہ آپ نے بہت اچھی تعویذ کی جس سے مجھے بہت سکون ملا ہے۔اصل میں عورت زبان دراز تھی جس کی وجہ سے گھر کا سارا ماحول خراب تھا، پیر صاحب نے اصل راز سمجھ کر اس کو ایسا ٹوٹکا بتایا دیا جس سے تمام پریشانیاں ختم ہو گئیں۔
بس یہی ایک علاج ہے کہ زبان کو قابو میں رکھا جائے، اس کے بعد ان شاءاللہ! گھر پرسکون رہے گا۔
تحریر: عبدالوحید شانگلوی۔۔۔
Abdul Waheed

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.