حرا مانی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی

92

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ کے بھارتی فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کے گانے پر ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔


اداکارہ حرا مانی نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں بھارتی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔حرا مانی کی جانب سے یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی ۔
اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.