ایران نے یوکرینی مسافر طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کرلیا

44

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے یوکرینی مسافر طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کر لیا۔ایرانی فوج نے اعتراف کرتے ہوئے اسے’’انسانی غلطی‘‘ قرار دیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے ایران کی فوج نے اعتراف کر لیا ہے کہ انھوں نے ’غیر ارادی طور پر‘ یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرایا تھا۔


ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا ٹوئٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ ایک افسوس ناک دن ہے۔ افواج کی اندرونی تحقیقات کے مطابق امریکی جنگی جنون کی وجہ سے اس بحران کے موقع پر یہ انسانی غلطی پیش آئی ہے۔ ہم تمام ممالک کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے معذرت خواہ ہیں اور ان سے تعزیت کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ یوکرین کی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز پی ایس 752 بدھ کو ایران کے دارالحکومت تہران سے پرواز کے چند ہی منٹ بعد گِر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.