اسلام قبول کرنے والی موٹر سائیکل گرل کی دلچسپ باتیں

215

لاہور (ویب ڈیسک)آپ اب تک پاکستان میں آنے والی موٹرسائیکل گرل روزی گیبریئل کے بارے میں تو سن ہی چکے ہوں گے اور آپ کے یہ بھی معلوم ہوگا کہ انہوں یہاں اسلام بھی قبول کر لیا۔مگرکیا آپ یہ جانتے ہیں کہ روزی گیبریئل کون ہیں ؟ کا تعلق کہاں سے ہے؟انھیںپاکستان آنے کا مشورہ کس نے دیا؟ اور روزی گیبریئل نے پاکستان کو کیسا پایا۔آیئے آپ اس موٹر سائیکل گرل روزی گیبریئل کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بتاتے ہیں۔

روزی گیبریئل کون ہیں؟
موٹر سائیکل گرل روزی گیبریئل کا تعلق کینیڈا سے ہے۔ وہ خود کو ایک زندہ دل سولو ٹریولر کہتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے 15 سال قبل دنیا کا سفر شروع کیا۔ پھر چار سال پہلے مجھے خیال آیا کیوں نہ ایک اکیلی عورت کے طور پر جسے آسانی سے نقصان پہنچایا جا سکتا ہو، اپنے سفر، تجربات، اور دنیا کو میں نے کیسا پایا، یہ سب جمع کرنا شروع کروں۔‘
’مختلف ایشوز کو اجاگر کرنے اور لوگوں کو ان کے بارے میں معلومات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے سفر کے دوران میں جن جسمانی اور ذہنی تکالیف سے گزری اس سب کے بارے میں بھی میں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شئیر کیا۔‘
روزی بتاتی ہیں کہ ’پہلا سفر جو میں نے ڈاکیومنٹ کیا وہ اُومان کا تھا۔ وہاں میں 10 سال تک رہی اور وہ جگہ میرے دل کے بہت قریب تھی۔‘
وہ بتاتی ہیں کہ ’اومان میں سفر کرتے ہوئے ایک جگہ میری موٹر سائیکل خراب ہوئی۔ میں بہت بے بس تھی لیکن اس وقت دو انجان لوگوں نے میری مدد کی۔ میں نے اس پر ویڈیو بنائی جو وائرل ہو گئی۔‘
’تبھی مجھے احساس ہوا کہ خدا نے مجھے دنیا کا سفر کرنے اور اس سب کے بارے میں لوگوں کو بتانے کا ہنر عطا کیا ہے اور میں ایسی پوزیشن میں ہوں کہ لوگوں کے ذہنوں میں بہت مثبت تبدیلی لا سکتی ہوں۔‘


قسمت مجھے پاکستان لے کر آئی
روزی کہتی ہیں کہ گذشتہ سال انھیں ایک ہفتے کے لیے پاکستان آنے کا موقع ملا۔ ’میں پاکستان کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی اور خبروں میں کبھی پاکستان کے بارے میں کچھ بھی اچھا نہیں سنا تھا۔‘
’لیکن میرے جتنے بھی دوست پاکستان آ چکے تھے وہ سب یہی بتاتے تھے یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ ‘
وہ کہتی ہیں ’اس سے میرا مقصد پاکستان اور یہاں کے لوگوں کے بارے میں لوگوں کی منفی رائے بدلنا تھا۔‘
’بس پھر میں نے موٹر سائیکل لی اور پاکستان کا سفر شروع کیا۔ اب تک مجھے یہاں 10 مہینے ہو گئے ہیں اور میں نے تقریباً 11000 کلومیٹر کا اکیلے سفر طے کر لیا ہے۔‘

پاکستان کو کیسا پایا؟
روزی کہتی ہیں ’پاکستان دنیا کا ایک ’پوشیدہ نگینہ‘ ہے اور یہاں کے لوگ بہت ہی ’انمول‘ ہیں۔ میں نے زندگی میں اتنی خوبصورت جگہیں اور اتنی متنوع ثقافت کہیں اور نہیں دیکھی۔ نہ ہیں اتنے مزیدار کھانے کہیں پہلے کھانے کو ملے۔‘
’لیکن جو چیز پاکستان کو باقی دنیا سے مختلف بناتی ہے وہ یہاں کے لوگ ہیں۔ میں نے اتنے مہمان نواز اور نرم دل لوگ کہیں نہیں دیکھے۔ ایک اکیلی عورت کے طور پر میں نے ایک بار بھی خود کو پریشان، ڈرا ہوا یا کسی خطرے میں نہیں پایا۔‘

اسلام قبول کرنے کے نام کی تبدیلی
واضح رہے کہ روزی گیبریئل نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل نہیں کیا ہے۔
وہ کہتی ہیں ’کچھ لوگ اسلام قبول کرنے کے بعد کوئی ایسا نام رک لیتے ہیں جو پیغمبرِ اسلام نے اپنی تعلیمات میں بتایا ہو یا کسی قابلِ احترام شخصیت کا نام ۔ یہ ضروری نہیں، بس آپ کے نام کا مطلب اچھا ہونا چاہیے کیونکہ نام ایک مثبت توانائی ظاہر کرتا ہے۔‘
میرا نام روز (گلاب) خدا کی ایک خوبصورت تخلیق ہے اور میرے والد نے میرا نام یہی رکھا تھا۔ میں اپنے باپ کی یاد میں اپنا نام نہیں تبدیل کر رہی۔‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.