بالی ووڈ کی ایک اور بڑی شخصیت مودی کے خلاف میدان میں آگئی

54

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سے مودی کے نفرت انگیز اقدام خلاف آوازیں اُٹھنے کا سلسلہ جاری،معروف ہدایت کاروفلمساز نے بھی مودی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ معروف بالی ووڈ ہدایت کار وفلمساز انوراگ کشپ نے نظم پڑھ کرمودی سرکار کے جارحانہ اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہورشخصیات بھی مودی سرکارکےانتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ مودی سرکارکی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارت میں ہرطرف ریلیاں، مظاہرے اور احتجاج ہی احتجاج نظرآرہا ہے۔
نئی دہلی کی جواہرلعل یونیورسٹی میں انتہاپسند ہندوتنظیم آرایس ایس کے حملے کو4 روزگزرنے کے باوجود کسی ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے اہم شاہراہوں پر دھرنا دیا اور تشدد کا نشانہ بننے والے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کیں۔فلمساز انوراگ کشپ نے بھی نظم پڑھ کر مودی سرکار کے جارحانہ اقدام کے خلاف منفرد انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
دوسری جانب بی جے پی کے سابق لیڈر یشونت سنہا نے متنازع قانون کی منسوخی کے لیے ممبئی سے دہلی تک 3 ہزار کلومیٹر طویل مارچ کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.