اداکارہ ارمینہ رانانےزندگی کےبڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

152

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ رانا خان نے ابھی اپنے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارمینہ خان نے اپنی ذہنی کیفیات کے بارے میں انکشاف کیا ،اور بتایا کہ وہ بھی ماضی میں انزائٹی اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار رہی ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں انزائٹی کے ساتھ ساتھ کئی اور مسائل کا شکار رہی ہیں۔جبکہ انہوں نے مداحوں کو اس کیفیات سے نکلنے کے مشورے بھی دیے۔
انہوں نے بتایاکہ میں کافی روز سے اس بات پر غور کررہی تھی کہ یہ پوسٹ کروں یا نہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے اس سفر کی چھوٹی سی کہانی آپ کے ساتھ شیئر کروں، تو اس دہائی میں مجھے بھوک کی کمی، انزائٹی اور احساس کمتری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے اپنی دو تصاویر اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی اور لکھا کہ ‘یہاں میرا وزن صرف 39 کلو تھا کیوں کہ میری خوراک بہت کم تھی، میں بہت بیمار تھی، میں یہ کہانی اس لیے شیئر کررہی ہوں کیوں کہ میں مظلوم نہیں جیتنے والی ہوں، میں نے ان تمام مسائل پر قابو پایا اور گزشتہ کچھ سالوں میں یہی میری سب سے بڑی کامیاب رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹ کرنے کی میری واحد وجہ یہ تھی کہ میں آپ کو بتا سکوں کہ چاہے کچھ بھی ہو آپ خوبصورت ہیں پھر چاہے آپ کا وزن کتنا بھی ہو، کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ پر تنقید کرے، اس دنیا میں اگر کوئی بات سب سے ضروری ہے تو وہ یہ کہ آپ صحت مند ہوں، ہر وہ شخص جو ان خطرناک مسائل سے دوچار ہے، میں اپنا پیار ان کو دیتی ہوں اور دعا ہے کہ وہ بھی ان مسائل سے خود کو نجات دلا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.