چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس

لاہور(نیوز نامہ)چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت نئے سیمنٹ پلانٹس لے حوالے سے اجلاس۔اجلاس میں صوبہ میں نئے سیمنٹ پلانٹس کیلئے این او سی کے اجراء اورموجودہ کی توسیع سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کا صوبہ میں نئے سیمنٹ پلانٹس کیلئے این اوسی کے اجراء کے طریقہ کو آسان بنانے کا حکم۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ خوشاب، میانوالی، چکوال،ڈی جی خان میں سیمنٹ پلانٹس کیلئے جگہ کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے معیشت مستحکم، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔وزیر اعظم پاکستان کے وژ ن کے مطابق حکومت پنجاب سرمایہ کاروں کی بھر پورحوصلہ افزائی کر رہی ہے۔سیمنٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے این او سی کے بروقت اجراء اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اجلاس میں چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ، سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن (ر) ظفر اقبال، سیکرٹری آبپاشی علی مرتضیٰ، سیکرٹری ماحولیات صائمہ سعید، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.