بچوں کی گرم کپڑوں کی فرمائش پوری نہ کرسکنے پرغریب باپ نےدنیا ہی چھوڑدی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سردی میں بچوں کی گرم کپڑوں کی فرمائش پوری نہ کرسکنے پر محنت کش باپ نے دنیاہی چھوڑ دی۔کورنگی ابراہیم حیدری کے رہائشی میرحسن خاندان کا پیٹ پالنے کےلیے گدھا گاڑی چلاتا تھا۔تین ماہ سے بیروگاری کے باعث گھر میں غربت نے ڈیرے ڈال لیے ۔سردی کی شدت بڑھنے پر بچوں نے گرم کپڑوں کی خواہش کی تو میر حسن اپنے بچوں کو گرم کپڑے نہ لے کردے سکااور اس قدر مایوس ہوا کہ خودکو آگ لگالی۔35سالہ میرحسن کو زخمی حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔میرحسن نے پسماندگان میں تین بیٹے اور دوبیٹیاں چھوڑی ہیں۔اہلخانہ کے مطابق میرحسن تین ماہ سے بیروگاری تھااور مہنگائی کی وجہ سے بہت پریشان تھا،میرحسن نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر روزگارفراہم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.