آغاعلی سےبریک اپ کیوں ہوا؟اداکارہ ساراخان نےسب بتادیا

80

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ سارا خان نے اداکار آغا علی سے بریک اپ کے بعد خاموشی توڑ دی۔ساراخان کا کہنا ہے کہ آغا علی کے ساتھ منگنی ہوئی اور نہ ہی شادی ۔لیکن یہ سچ ہے کہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔معروف اداکارہ نے کہا کہ آغا علی نے اخلاقیات کی ہرحد کو پارکرتے ہوئے میرادل دکھایا جس پر اپنے راستے جدا کرلیے۔ساراخان کاکہناہے کہ میں ارینج میرج کروں گی اور اپنی شادی کے حوالے سے پرستاروں کو جلد سرپرائز دینے والی ہوں۔فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ساراخان نے کہا کہ فلموں میں کام کرنےکی بہت آفرز آتی ہیں لیکن کوئی ایسی فلم نہیں کرناچاہتی جس میں مجھے جسم کی نمائش کرنے کی ضرورت پڑے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.