لالی ووڈمیں شادیوں کاسیزن:2اورجوڑوں کانیاسفرشروع

67

لاہور(شوبز ڈیسک)لالی ووڈ میں آجکل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے ،،شوبز کی دنیا کے کئی ستارے ایک دوسرے کے ہمسفر بن چکے ہیں۔2019میں متعددادکار اوراداکاراؤں نے زندگی کا نیا سفر شروع کیا۔2020کے آغاز پر بھی شوبز سے شادیوں کی مسلسل خبریں آرہی ہیں۔اب اداکار سعد قریشی اور میشا چودھری بھی جیون ساتھی بن گئے ہیں۔سعدقریشی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی میشا چودھری سے شادی کرنے والے ہیں ۔دونوں نے 17اگست2018کو منگنی کی تھی اور 2020میں شادی کرلی ہے۔ادھر گلوکارجمی خان نے گلوکارہ مہر قادری کو زندگی کا ساتھی بنالیا ہے۔گلوکارجمی خان اور گلوکارہ مہر قادری کی شادی کی تقریب میں شوبزشخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جمی خان نے2020 کو اپنے لیے خوش بختی کا سال قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.