اداکارہ دپیکا پڈکون کاایسا اقدام۔مودی تلملااٹھے

93

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے نامورستاروں نے بھی مودی کی انتہا پسندی اور مسلم دشمن پالیسیوں کو مستردکردیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف اقدامات پر بالی ووڈ کی حمایت حاصل کرنے کی تمام کوششیں ناکامی سے دوچارہوئی ہیں۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور ڈمپل گرل دپیکا پڈکون کا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبا سے اظہاریکجہتی۔شہرت کی بلندیوں کو چھوتی نامور اداکارہ نے جواہر لعل یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور دھرنا دینے والے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ طلبا کے احتجاج میں شریک ہوئیں تو انتہا پسند ہندوؤں کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔انتہا پسندوں نے اداکارہ دپیکا پڈکون کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔ہندوانتہا پسندوں نے دپیکا پڈکون کی نئی آنے والی فلم چھپاک کے بائیکاٹ کی مہم شروع کررکھی ہے۔دوسری طرف بھارت کے سمجھ دار لوگ انتہا پسندوں کے آگے کھڑے ہوگئے اور سوشل میڈیا پر دپیکا پڈکون کی بھرپورطریقے سے حمایت شروع کردی۔اور انتہا پسندوں کو خوب سنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.